شفیق آباد، ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدیدزخمی

شفیق آباد، ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدیدزخمی

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) تھا نہ شفیق آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ 23سالہ سلامت اور اس کے ایک دوست کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے سلامت موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوست کا شف شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے نعش کو ضرروی کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے نا معلو م ڈرائیو ر اور گا ڑ ی کی تلا ش شر وع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -