باغبا نپورہ، سسرالیوں کاخاتون پر وحشیا نہ تشدد، کپڑے پھاڑکرگھر سے نکال دیا

باغبا نپورہ، سسرالیوں کاخاتون پر وحشیا نہ تشدد، کپڑے پھاڑکرگھر سے نکال دیا

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) باغبا نپورہ کے علاقہ میں سسرالیوں نے بہو کو وحشیا نہ تشدد کر تے ہو ئے کپڑے پھاڑ دئے ، متا ثر ہ خا تون نے تھا نہ میں شوہر،دیور،سسر کے خلاف اندارج مقد مہ کی درخواست دے د ی ۔بتا یا گیا ہے کہ مغل پورہ باجا لائن ریلوے کالو نی کی رہائشی فوزیہ کی شادی 12سال قبل سک نہر واپڈا کا لو نی باغبا نپورہ کے رہائشی اکبرسے ہو ئی تھی ،اس کے بطن سے دو بچے پیدا ہو ئے ۔سسرال والے آ ئے روز تشدد کے بعداسے گھر سے نکال دیتے تھے۔ چار روز قبل بھی دیورارشد،سسر محمد علی اور شوہراکبر نے وحشیانہ تشدد کر تے ہو ئے کپڑے پھاڑ دئے اور شدید زخمی حالت میں گھر سے نکال دیا ۔اہل محلہ نے متاثرہ خاتون کو اس کے گھر پہنچا دیا جس کی درخواست تھا نہ باغبانپورہ میں دے دی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -