ریسکیو1122کا6رکنی وفد تربیت کیلئے برطانیہ روانہ ہو گیا

ریسکیو1122کا6رکنی وفد تربیت کیلئے برطانیہ روانہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو1122کا6رکنی وفد سکاٹ لینڈ برطانیہ سے اورنج میٹرو لائنزکی تربیت کیلئے روانہ ہو گیا تاکہ لاہور میٹرو لائنزپر رونما ہونے والے حادثات و سانحات سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہو سکیں۔ یہ انٹر نیشنل ٹریننگ حنظلہ ملک ممبر سکاٹش پارلیمنٹ کے تعاون اور گلاسگو اور لاہور سٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت کے تحت کروائی جارہی ہے۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیانے جائزہ میٹنگ میں افسران کو بتایا کہ ریسکیو وفد کی بین الاقوامی ٹریننگ کیلئے انتخاب انکی ایمرجنسی سروس میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ ڈاکٹر احمد رضا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی سربراہی میں جانے والے وفدمیں شاہد وحید قمرایمرجنسی آفیسر، محمد اعظم ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، نعیم الرحمن ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ، امجد خان فائر ریسکیوراور جہانگیرڈرٹ ریسکیورشامل ہیں۔ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے مزید بتایا کہ یہ وفد زیر زمین ساخت اور سرنگوں میں آپریشن، انسیڈنٹ کمانڈ کنسیڈیریشن ، خطرات کی تشخیص، خصوصی آلات کی تربیت، بڑے حادثہ/سانحہ سے نبرد آزما ہونے کی موثر منصوبہ بندی ، زیر زمین اسٹیشنز کے دورے، ٹریفک حادثات کو روکنے کی منصوبہ بندی، ہنگامی منصوبہ بندی، اسٹریٹیجک منصوبہ بندی کنٹرول روم اور پیرا میڈیکل پروگرام کے متعلق تربیت حاصل کریں گے اور اس حوالے سے وہ سکاٹش پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایمبو لینس سسٹم کا دورہ بھی کرینگے۔

مزید :

علاقائی -