صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شادباغ میں مقبول کے سٹور سے دوڈاکو ساڑھے تین لاکھ،فیکٹری ایریا میں جاوید کے دفتر سے تین ڈاکو تین لاکھ 98ہزار،قلعہ گجر سنگھ میں عامر کی دکان سے ایک لاکھ اور گرین ٹاؤن میں ثاقب کے سٹور سے 92ہزار مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مسلم ٹاؤن میں اقبال سے 56ہزار،کاہنہ میں شاہد سے 20ہزار، رائیونڈ میں بابرسے ایک لاکھ،اقبال سے 15ہزاراور موٹرسائیکل بھی چھین لی۔علاوہ ازیں سمن آباد میں شہزاد،غالب مارکیٹ میں نعیم کی گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹاؤن میں شکیل،نواب ٹاؤن میں ارشد،شفیق آباد میں شہزاد،سمن آباد میں عمیر،مغل پو رہ میں منصور،سول لائن میں رمضان،نواں کوٹ میں ندیم،گلشن راوی میں کامران،غازی آباد میں طارق ہربنس پو رہ میں صادق،مصطفی آباد میں بابر،جنوبی چھاؤنی میں صفدر اقبال ٹاؤن میں ظفر،سہیل اور ثمر کی مو ٹرسائیکلیں چو ری ہو گئیں

مزید :

علاقائی -