جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، شیر ا کو ٹ پولیس نے 8جواریے گرفتار کرلئے

جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، شیر ا کو ٹ پولیس نے 8جواریے گرفتار کرلئے

  

لاہور(وقائع نگار) شیر ا کو ٹ پولیس نے 8جواریے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اورتاش وغیرہ برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز منتظر مہند ی نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پر ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن عا دل میمن نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔ایس ایچ او شیر ا کو ٹ چو دھر ی وقا ص ظفر نے خفیہ اطلاع پر بندکے قریب چھاپہ مار کر جوا کھیلنے والے 8افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں عمران ، امجد ، حمید ، چاند ، شوکت علی ، نذیر احمد ، عامر ، اور محمد میراج شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی رقم 30ہزار روپے نقدی ،7موبائل فونز اورتاش وغیرہ برآمد کرلی۔ پولیس نے جواریوں کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ جواریوں کی گرفتاری پر ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن عا دل میمن نے ایس ایچ اوشیر ا کو ٹ چو دھر ی وقا ص ظفر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -