رنگ روڈ پر پک اپ وین میں آگ لگ گئی، 2افراد جھلس گئے
لاہور(وقائع نگار) رنگ روڈ پر ایکسل ٹوٹنے سے پک اپ وین میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 2افراد جھلس گئے ،ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رنگ روڈ پر سواریوں سے بھری وین کا ایکسل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر دو افراد جھلس گئے ۔فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا۔