ون ویلنگ بارے شعور بیداری مہم اورویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ون ویلنگ بارے شعور بیداری مہم اورویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ بارے شعور بیداری کی مہم دوسرے روز بھی جاری جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور حادثات کی شرح میں کمی کیلئے ون ویلرز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن بھی جاری رہی۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ خصوصی کریک ڈاؤن میں ابتک2085 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ ون ویلروں کے خلاف ایس پیز کی نگرانی میں بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔ آگاہی مہم میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی، پیر کے روز اہم شاپنگ مالز اور بڑے سٹورز پر ون ویلنگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹس رکھے جائیں گے جو شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے ،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ عوامی مقامات پر لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے لیکچرز کا اہتمام کررہی ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈاور ایجوکیشن یونٹ کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ون ویلنگ سے بچاتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔وارڈنز ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے دور رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید :

علاقائی -