قندیل کیساتھ بڑا ظلم ہوا، سابق شوہر

قندیل کیساتھ بڑا ظلم ہوا، سابق شوہر

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین منجوٹھہ نے قندیل کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قندیل کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے اس کے قاتلوں نے گھناؤنا کام کیا ہے جنہیں سخت سزا دی جائے‘عاشق حسین نے کہاکہ قندیل بلوچ اسکی ایک سال تک بیوی رہی اسے امید تھی کہ قندیل بلوچ اپنے بیٹے کے بہانے ایک دن ضرور اس کے پاس واپس آئے گی اب وہ آس بھی ٹوٹ گئی ہے ‘عاشق حسین نے بتایاکہ اس کا بیٹا مشال جسے اپنی والدہ بارے کوئی علم نہ ہے مگر مجھے بیٹے کو دیکھ کر بہت زیادہ افسوس ہو رہا ہے کہ آج وہ یتیم ہو گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -