قندیل کو بے ہوش کر کے ماراگیا نمونے لیبارٹری بھجوادئیے ، سی پی او

قندیل کو بے ہوش کر کے ماراگیا نمونے لیبارٹری بھجوادئیے ، سی پی او

  

ملتان (کرائم رپورٹر ) جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد کے بیان کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ مقتولہ کو اس کے بھائی نے قتل کیا اور فرار ہوگیا ۔ جس پر اس کی تلاش جاری ہے۔جبکہ شبہ ہے کہ مقتولہ کو اس کے بھائی نے پہلے نشہ آور چیز کھلا ئی بعد میں اسے کا گلہ دبا کر قتل کیا جس کے باعث اس نے شور نہ مچایا قندیل کے جسم پر تشدد کے نشانات نہ ہیں البتہ چہرہ پر نشانات ہیں ۔پولیس ملزم کو پکڑنے میں جلد ہی کامیاب ہو جائے گی۔ڈاکٹرز کیجانب سے کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔تاہم اس کے معدہ میں موجود اجزا لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوائے جائیں گے۔

سی پی او

مزید :

صفحہ اول -