ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے ، وزیر اعظم نواز شریف

ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے ، وزیر اعظم نواز شریف

  

 اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی میں جہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام انتشار پھیلانے ولے عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتا ہوں ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ترکی سے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ترک عوام نے ہر موقع پر پاکستان کی حمایت کی ہے ترک کی منتخب حکومت اور قیادت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ترک عوام کا فوج کی بغاوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا جمہوریت حمایت کو ظاہر کرتا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ ترکی میں فوج بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے ترکی میں جمہوری قوتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ترکی کے عوام کا شعور بلند ہے انہوں نے جمہوریت کے ثمرات کو دیکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ آج کا ترکی سارے مسلم اور غیر مسلم ممالک کے لئے روشن مثال ہے ترکی میں بغاوت بندوق سے نہیں عوام کی طاقت سے ناکام بنائی گئی ۔ ترک عوام نے جمہوریت کا دفاع کیا ہے ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لئے خوشی کا دن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء کی باتیں کرنے والوں کے لئے بھی واضح پیغام ہے کہ ترکی میں تسلسل سے ہونے والے انتخابات کے ذریعے عوام کی مرضی سے حکومتی بنتی رہیں مصر میں فوجی بغاوت اس لئے کامیاب ہوئی کہ وہاں منتخب حکومت کو کام کرنے کا موقع نہیں ملا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مارشل کی جانیں عوام نے یہاں بھی کان نہیں دھرا ہے پاکستان کے لئے بینرز لگانے والوں کی مذمت کی گئی بینرز لگانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے بینرز لگانے والے سرغنہ کو بھی گرفتار کریں صوبائی حکومتیں بینرز لگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج اور کارروائی کریں ۔

مزید :

صفحہ اول -