ترک آرمی چیف بازیاب

ترک آرمی چیف بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(آئی این پی ) اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ترکی کے آرمی چیف ہلوسی آکار کو بھی ایک کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چیف آف سٹاف جنرل ہلوسی آکار کو انقرہ کے نواحی علاقے میں موجود فضائی اڈے سے آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جنرل ہلوسی آکار کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بغاوت کے وقت جنرل آکار کو انقرہ میں قائم فوجی ہیڈکوارٹرز سے یرغمال بنالیا گیا تھا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اکینسیلار ایئربیس منتقل کردیا گیا تھا۔ جنرل آکار فوج کی کمان سنبھال کر اْن لوگوں کے خلاف آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں جنہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -