سوشل میڈیا نے اردوان کی حکومت بچائی
استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی میں باغی فوجی گروہ کی جانب اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کو عوام نے ترک صدر طیب اردوان کے سوشل میڈیا پر پیغام کے بعد سڑکوں پر نکل کر ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد جب لوگ سہم کر اپنے گھروں میں بیٹھ گئے تھے تو صدر طیب اردوغان نے عوام سے سوشل میڈیاپر اپنے خطاب میں عوام سے باہر نکل کر اس فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی جس کے بعد عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور باغیوں کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔ واضح رہے کہ ماضی میں طیب اردوغان کی حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگا چکی ہے