نیب کا اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینا شرم ناک ہے، عمران خان

نیب کا اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینا شرم ناک ہے، عمران خان

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر ہونے لگے تو نیب نے پہلے سے موجود کیس کی انکوائری ہی روک دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناقابل فہم ہے کہ عدالت میں زیرسماعت کیس نیب کیسے بند کر سکتا ہے، نیب کا سیاسی طور پر اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینا شرمناک ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پندرہ سال پرانے کیس سے اسحاق ڈار کا نام خارج کرنا نیب کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے اور نیب کی کارکردگی غیرجانبدار اور بہتر بنانے کا حکم دے۔عمران خان نے کہا کہ ادارے کام ٹھیک کرتے تو بیرون ملک پیسہ اسمگل نہ ہو رہا ہوتا، نیب ناکام نظر آتا ہے کیونکہ یہ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے

مزید :

صفحہ اول -