افغان صدر کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

افغان صدر کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی چار ساتھیوں سمیت اتحادی افواج کے فضائی حملے میں مارا گیا۔ ا?رمی پبلک اسکول سانحہ پاکستان اور دنیا کیلئے بہت بڑا سانحہ تھا اب اس حملے کے ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اے پی ایس حملے کے دہشت گردوں کے خاتمے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی سرزمین سے ا?خری دہشت گرد کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دیں۔ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ دونوں ملک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی ختم کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -