وزیر اعظم سے شہباز شریف ، چودھری نثار ، اسحق ڈار ، پرویز رشید اور سعد رفیق کی ملاقات

وزیر اعظم سے شہباز شریف ، چودھری نثار ، اسحق ڈار ، پرویز رشید اور سعد رفیق کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رائے ونڈ(اے این این)وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،وفاقی وزراء چوہدری نثارعلی خان،اسحق ڈار،پرویزرشیداورسعدرفیق کی غیررسمی ملاقات،الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کویہاں جاتی عمرہ میں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشر یف،وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیراطلاعات پرویزرشیداوروزیرریلوے سعدرفیق نے غیررسمی ملاقات کی ۔اس موقع پرقومی امورکے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی اورصوبائی وزیرقانون راناثنا ء بھی موجود تھے۔ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے ناموں پرغورکیاگیاپانامالیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کے ٹی اوآرزکابھی جائزہ لیاگیاجبکہ وزیرخزانہ اسحق ڈارنے قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ سے ہونے والے مذاکرا ت کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں انیس جولائی کویوم الحاق کشمیرمنانے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی گئی جبکہ بیس جولائی کو یوم سیاہ منانے بارے میں بھی غورکیاگیا۔ملاقات میں حزب اختلاف کی طرف سے متوقع احتجاج اورتحریک سے نمٹنے کے لائحہ عمل پربھی غورکیاگیاجبکہ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش سے پیداہونے والی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -