بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر پابندی لگادی

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر پابندی لگادی

  

سری نگر(اے این این)مقبوضہ کشمیرمیں حکومت نے کشیدگی پرقابوپانے کیلئے اخبارات کی اشاعت اورٹی وی چینلوں کی نشریات معطل کردی ۔ معتبر انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہفتہ کی صبح پولیس نے سرینگر سے شائع ہونے والے سبھی بڑے اخبارات کے دفاتر پر چھاپہ مار کر اخبارات کو ضبط اور چھاپہ خانوں کو مقفل کردیا۔ اس دوران کیبل ٹی وی نشریات کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ علی الصبح پولیس نے ہمارے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ ہمارے اردو روزنامہ کشمیر عظمی کی پچاس ہزار کاپیاں ضبط کرلیں اور چھاپ خانے کو سیل کردیا، اور گریٹر کشمیر کی چھپائی روک دی۔ انگریزی روزنامے رائزنگ کشمیر، کشمیر آبزرور، کشمیر مانیٹر اور دوسرے معتبر اخبارات کے دفاتر پر بھی پولیس نے چھاپے مار کر ان کی اشاعت روک دی ہے۔ کیبل ٹی وی کی نشریات بھی بند کردی گئی ہے۔ گذشتہ کئی روز سے بعض بھارتی نیوز چینلز کے خلاف عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پابندی

مزید :

صفحہ اول -