شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں،کیکو ہنڈا
لاہور(سٹی رپورٹر) ورلڈ بینک گروپ کی ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی(MIGA) کی ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیکو ہنڈا (Ms. Keiko Honda) نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے باعث صوبہ پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہے ۔کیکوہنڈا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن سے بہت متاثر ہوئی ہوں اور پنجاب کے وزیر اعلی کی قیادت میں صوبائی حکومت تعلیم، صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس ضمن میں ہمارا ادارہ پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا قریبی تعاون جاری رکھے گا۔