مقتولہ نے وزارت داخلہ کو سکیورٹی کیلئے درخواست بھی جمع کرا رکھی تھی، ملتان پولیس کو کوئی درخواست نہیں ملی، سی پی او

مقتولہ نے وزارت داخلہ کو سکیورٹی کیلئے درخواست بھی جمع کرا رکھی تھی، ملتان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر)متنازعہ ماڈل سیلفی کوئین قندیل بلوچ نے کچھ روز قبل وزارت داخلہ سے سیکورٹی کی مانگ کی تھی ،جس پر تحریری درخواست بھی جمع کروائی گئی ۔تاہم وزارت داخلہ کا اس بارے کہنا تھا کہ قندیل نے جو جواز پیش کیے اس پر اسے متعلقہ تھانے سے سیکورٹی طلب کرنی چاہیے،وزارت داخلہ کی جانب سے سیکورٹی دینا مناسب نہیں۔اس بارے سی پی او ملتان اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ نے ملتان پولیس کو سیکورٹی کے لیے کوئی تحریر درخواست نہ دی تھی۔
سکیورٹی

مزید :

صفحہ آخر -