پراپرٹی ڈیلرز کی ڈیفنس سے پریس کلب تک ریلی کی جھلکیاں

پراپرٹی ڈیلرز کی ڈیفنس سے پریس کلب تک ریلی کی جھلکیاں

  

(میاں اشفاق انجم سے)

*۔۔۔ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی پراپرٹی پر ٹیکسز کے خلاف ڈیفنس سے پریس کلب تک دو کلو میٹر لمبی ریلی نے لاہور شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ تمام بڑی شاہراہیں بند رہیں۔

*۔۔۔ ریلی کے شرکاء فیز I فیز II فیز III فیز IV پر دوپہر 2 بجے اکٹھا ہونے شروع ہوئے اور باقاعدہ ریلی ڈیفنس مسجد چوک سے آغاز ہوا۔

*۔۔۔ ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل، کاروں، ٹرکوں پر مشتمل تھی۔ ریلی کی قیادت میجر رفیق حسرت، طلعت احمد میاں، شفقت بندیشہ، آصف جہانگیر، ارشد کھوکھر، حاجی زاہد خالد محمود نے کی۔

*۔۔۔ علی بھائی کے چیف ایگزیکٹو حاجی لطیف چودھری اپنے ٹرک کو سجا کر سپیکر کے ساتھ ریلی کے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔

*۔۔۔ ریلی میں حکومت مخالف نعرے بازی ہوتی رہی۔ اسحاق ڈار کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

*۔۔۔ ریلی کے اختتام پر میجر رفیق حسرت نے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرنی تھی، سینکڑوں شرکاء کو پریس کلب کے اندر زبردستی لے جانے کی کوشش میں بدمزگی ہوئی، جس پر شرکاء کو پریس کانفرنس اور پریس کلب کے اندر زبردستی جانے سے روک دیا گیا۔

*۔۔۔ ریلی کے اختتام پر محمد رفیق حسرت نے خوشخبری سنائی، حکومت احتجاج سے خوفزدہ ہوگئی ہے۔ ہمیں 18 جولائی کو اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے بلا لیا ہے، جس سے سب خوش ہوگئے۔

*۔۔۔ سخت گرمی میں ریلی کے شرکاء نے تین گھنٹے تک پریس کلب کے باہر دھرنا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -