گڈزٹرانسپورٹرزکاپنجاب سروسز ٹیکس کے خلاف عدالت جانے کافیصلہ

گڈزٹرانسپورٹرزکاپنجاب سروسز ٹیکس کے خلاف عدالت جانے کافیصلہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز رٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے نئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی مبینہ خو د ساختہ پالیسی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ اگرسیکرٹری ٹرانسپورٹ خودساختہ نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کو واپس لے کر پرانی پالیسی کو بحال نہ کیا تو صو بائی دارالحکو مت سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر تے ہوئے پنجاب سمیت ملک بھر میں فارورڈنگ ایجنسیوں کا پہیہ جام کردیں گے دوسری جانب پنجاب حکومت نے گڈزٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل کر نے کے لیے پنجاب سروسز ٹیکس جو 16فیصد عائد کیا ہے اس کے لیے عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کا عندیہ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ا یشن کے سیکرٹری جنرل نبیل محمو د کی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں کیا ۔ اس مو قع پر چیئر مین سلطان محمو د بچو ، علیم بٹ ،میاں سعید ، میاں طارق ، مرزا ارشد اقبال بیگ سمیت ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔اجلاس میں نبیل محمو د طارق اور مرزا ارشد نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 1992-93میں ٹرانسپورٹ پالیسی بنائی جس کے تحت دو ٹرک ذاتی ملکیت رکھنے والے گڈز ٹرانسپورٹر کو 12مرلہ پلاٹ الاٹ کیا گیا اور اس طرح ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت سبزہ زار ٹر ک اسٹینڈ میں 110گڈز ٹرانسپورٹروں کو پلاٹ الاٹ کیے گئے اور آج وہاں پر کاروباری سر گر میاں مثبت جارہی ہیں ۔ انھوں نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اپنی منتک ٹرانسپورٹ پالیسی میں ڈال دی ہے کہ جس کے تحت پانچ ٹر ک اور 2کنال پلاٹ رکھنے والے گڈز ٹرانسپورٹ کو قانونی قرار دیا ہے اور باقی سب فاروورڈنگ ایجنسیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں اور اس کالے قانون کو نامظور کر تے ہیں ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے گڈزٹرانسپورٹروں کو آئیل ٹینکر پالیسی سے باہر کر تے ہوئے 16فیصد پنجاب سروسز ٹیکس عائد کیا ہے جس کو کسی صورت ادا نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا کہ اگر محکمہ ٹرانسپورٹ نے زبر دستی کی تو لاہور سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر تے ہوئے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیں گے ۔ گڈزٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشر یف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں کیو نکہ گڈزٹرانسپورٹرز ماہانہ پنجاب حکو مت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کر نے کے باوجو د مسائل اور کاروباری پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔

گڈز ٹرانسپورٹرز

مزید :

صفحہ آخر -