ہر سال 20ارب ڈالر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی حکمرانوں کا محاسبہ کریں، طاہر القادری

ہر سال 20ارب ڈالر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی حکمرانوں کا محاسبہ کریں، ...

  

مڈلینڈز/لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہر سال 20 ارب ڈالر اپنے ملک بھجوانے والے محب وطن اوورسیز پاکستانی کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کا محاسبہ کریں اور ان سے پوچھیں کہ ہم خون پسینے کی جو کمائی پاکستان بھجواتے ہیں وہ پانامہ کی آف شور کمپنیوں سے ہوتے ہوئے لندن اور سوئس اکاؤنٹس کا حصہ کیوں بن جاتی ہے؟پاکستان کو ایماندار اور سچ بولنے والی قیادت کی ضرورت ہے ،لوڈشیڈنگ کو ختم اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوؤں سے شروع ہونے والا حکومتی سفر پانامہ لیکس کے جھوٹے احتساب تک آگیا۔کرپٹ حکمرانوں سے ان کی لوٹ مار کا حساب مانگنا ہرگز ہرگز جمہوریت کے خلاف سازش نہیں ہے بلکہ اب عوامی احتساب سے ہی قانونی احتساب کا راستہ کھلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مڈلینڈز برطانیہ میں پاکستان عوامی تحریک کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مڈلینڈز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ جب ملک اور قومیں مشکل میں گھرتی ہیں تو اس وقت حکمران سچ بول کر حالات کا مقابلہ اور قوم کا اعتماد حاصل کرتے اور ملک کو بحرانوں سے نکالتے ہیں مگر پاکستان میں صورت حال برعکس ہے۔ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے حالیہ 3 سال عوام اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کو دھوکہ دینے اور مسلسل جھوٹ بولنے میں گزارے، اس لیے موجودہ حکومت کی عوام اور بین الاقوامی سطح پر کوئی کریڈیبلٹی قائم نہیں ہو سکی اور اس کے خطرناک نتائج کا سامنا پاکستان بطور ریاست کررہا ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمران جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ کازہر قومی سیاسی جسم کی رگ رگ میں سرایت کر چکا ہے۔ الیکشن جیتنے سے لیکر اقتدار کے آخری دن تک جھوٹ بولا جاتا ہے۔ عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں اور 68 سال سے اسی نام نہاد ترقی کا سفر جاری ہے

مزید :

صفحہ آخر -