تاجر برادری کا بھی 20جولائی کو یو م سیاہ منانے کا اعلان

تاجر برادری کا بھی 20جولائی کو یو م سیاہ منانے کا اعلان

  

لاہور ( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 20جولائی کو یو م سیاہ منانے میں بھرپور شر کت کا اعلان کر دیا ۔ گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کا مشترکہ اجلا س مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لاہور حاجی طاہر نوید ، صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران 20جولائی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجر برادری بھر پور کردار ادا کرے گی اور پورے ملک میں انڈیا کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں آل پاکستان انجمن تاجران نے 18جولائی بروز پیر کو اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔اجلاس میں حاجی شاہد مقصود ، طیب میر ، میاں محمد ادریس ، عبدالسلیم خان ، سعید مغل ،اعجاز بٹ ، حاجی اعجاز سمیت دیگر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تاجر برادری

مزید :

صفحہ آخر -