رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسز میں اضافہ کیخلاف پراپرٹی ڈیلرز کی ڈیفنس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی

رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسز میں اضافہ کیخلاف پراپرٹی ڈیلرز کی ڈیفنس سے پریس کلب تک ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسز میں اضافہ، لاہور کے پراپرٹی ڈیلرز کی میجر رفیق حسرت(ر) کی قیادت میں ڈیفنس سے لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور تین گھنٹے تک دھرنا،پراپرٹی ڈیلرز انویسٹر بلڈر ڈویلپرز اور تاجر رہنماؤں سمیت سینکڑوں موٹر سائیکلوں درجنوں کاروں میں ہزاروں افراد کی شرکت، ٹریفک کا نظام دھرم برہم ریلی کے شرکاء کی حکومت کے خلاف کے نعرے بازی گو نواز گو ، گو اسحاق گو اور شیم شیم کے نعرے وفاقی وزیر خزانہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ، دھرنے کی شرکاء کی لاہور پریس کلب میں زبر دستی گھسنے کی کوشش، احتجاجی جلسے سے چئیرمین ایکشن کمیٹی میجر رفیق حسرت ،بحریہ ٹاؤن کے صدر ،نعیم احمد، جوہر ٹاؤن کے صدر، شفقت بندیشہ ،ڈی ایچ اے کے سیکرٹری، خالد محمود چوہدری اور دیگر کا خطاب ٹیکسز فوری واپس لینے کا مطالبہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل پیر کو دینے کا اعلان ڈیفنس چوک سے شروع ہونے والی ریلی کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال، پراپرٹی ڈیلرز کی ٹیکسز واپس لینے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان، پراپرٹی ڈیلرز کی ڈیفنس سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی فردوس مارکیٹ، سنٹرل پوائنٹ ،جیل روڈ، ظفر علی روڈ،ڈیوس روڈ، سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں بڑے جلسے کی شکل اختیار کر لی اس موقع پر احتجاجی ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیا اور وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے چئیرمین صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میجر رفیق حسرت (ر) نے کہا کہ ڈی ایچ اے لاہور سے حکومت 23ارب روپے سالانہ ٹیکس اکھٹا ہوتا ہے ہم نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا لیکن وفاقی وزیر خزانہ زبر دستی فیصلے مسلط کر کے سارا نظام تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں ظالمانہ ٹیکس کو ہم نہیں مانتے ،میجر رفیق حسرت نے ،نامنظور نامنظور ،ظالمانہ ٹیکس نا منظور کے نعرے لگوائے ۔سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیکسز واپس نہ لیے گئے تو ہمارا احتجاج پر امن نہیں رہے گا لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کریں گے جوہر ٹاؤن کے صدر،شفقت بندیشہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج نے لاہور کو ہلا کر رکھ دیا ہے حکومت کی ٹانگیں لرز گئی ہیں حکومت ہمیں مزاکرات کے لیے بلا رہی ہے ہم کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے ۔ظالمانہ ٹیکس واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ بحریہ ٹاؤن کے صدر ، نعیم احمد ، میاں اطہر، مظفر ہاشمی نے میجر رفیق حسرت کی احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہم پراپرٹی کے کاروبار تباہ نہیں ہونے دیں گے ہم متحد ہیں ہم آگے بڑھیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔

ریلی

مزید :

صفحہ آخر -