آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو گی یا نہیں، فیصلہ قومی مفاد میں ہو گا: اسحاق ڈار
اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے ، اسحاق ڈار کہتے ہیں جنرل راحیل شریف حکومت کے ساتھ پورے خلوص سے کام کرتے رہے ، امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، بینرز مہم کے پیچھے تیسری فورس ہے جو خوشحالی نہیں چاہتی۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا وزیراعظم جو ملکی مفاد میں ہو گا وہی فیصلہ کریں گے۔اسحاق ڈار کو بینرز مہم کے پیچھے تھرڈ فورس کی بو نظر آ رہی ہے ، کہتے ہیں کسی ادارے کی نیت پر شک نہیں۔ وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کوشش ہو گی ٹی او آرز پر ایک مشترکہ بیٹھک ہو جائے ، کہتے ہیں وزیراعظم چند روز میں اسلام آباد سے باقاعدہ حکومتی امور سر انجام دینا شروع کر دیں گے۔
اسحاق ڈار