چکن سیڈز پر سے درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

چکن سیڈز پر سے درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

  

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے چکن سیڈز پر سے درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولٹری انڈسٹری کو امتیازی سلوک کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چکن کے پیرنٹ اسٹاک اور گرینڈ پیرنٹ اسٹاک پر درآمدی ڈیوٹی کو ختم کیا جائے یا اس درآمدی ڈیوٹی کو دیگر زرعی اجلاس کی طرح 3فیصد کے برابر لایا جائے ۔پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گریں ڈ پیرنٹ پر 21فیصد ڈیوٹی سے ایک دن کے بے بی چک پر کل تخمینہ 690روپے آتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیکس اور چارجز کی لاگت پر فی میل گرینڈ پیرنٹ بے بی چک پر 270 روپے لاگت آتی ہے ۔پولٹری انڈسٹری کو اس امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور درآمدی ڈیوٹی کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ انڈسٹری قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کیساتھ صارفین کو کم قیمت میں گوشت کے ذریعے سے پروٹیز کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -