ترکی بغاو ت پر 5جنرل 29کرنل اور 2700سے زائد جج برطرف

ترکی بغاو ت پر 5جنرل 29کرنل اور 2700سے زائد جج برطرف

  

 انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں بغاوت پر حکومت نے سخت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 29کرنلز اور 5جنرلز کو عہدوں سے فارغ جبکہ 2745ججز کو برطرف اور 10عدالتی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترک وزار ت دفاع کے مطابق فوجی بغاوت کو کچلنے کیلئے 29کرنلز اور 5جنرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش کے بعد آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے اور 2745ججز کو برطرف کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کاکہناہے کہ 2745ججز کو برطرف کر دیا گیاہے جبکہ 10عدالتی ارکان کو حراست میں لے لیا گیاہے اور 140کی تلا ش جاری ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -