ترک عوام نے جمہوریت کو بچاکرپاکستان سمیت خطے کو پیغام دیا، جاوید ہاشمی

ترک عوام نے جمہوریت کو بچاکرپاکستان سمیت خطے کو پیغام دیا، جاوید ہاشمی

  

ملتان(آئی این پی )سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ترکی کی عوام نے جمہوریت کو بچاکرپاکستان سمیت پورے خطے کو پیغام دیاکہ بدترین جمہوریت بھی بہترین فوجی دور حکومت سے بہتر ہے۔ٹینکوں کے آگے لیٹ کرجمہوریت کی حفاظت کرنے پرترکی کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کو فوج سے زیادہ غیرذمہ دار میڈیا،کرپٹ سیاستدانوں اور کرپٹ جرنیلوں سے خطرہ ہے۔کھرے احتساب کا عمل جمہوریت کو بہتربناتا ہے۔عوام کو جمہوریت پر عمل کرکے اس کی کمزوریوں کو دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی عوام نے ٹینکوں کے آگے انسانی دیوار بن کر جس مردانہ انداز سے جمہوریت کی حفاظت کی ،اس پر میں ترکی کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -