ترکی کے پاس بغاوت کے حوالے سے فتح اللہ گولن کیخلاف ثبوت ہیں تو پیش کرے،جان کیری

ترکی کے پاس بغاوت کے حوالے سے فتح اللہ گولن کیخلاف ثبوت ہیں تو پیش کرے،جان ...

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ترکی کے پاس ملک میں فوجی باغی گروہ کی بغاوت پر فتح اللہ گولن کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کرے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گول کو بے دخل کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ،اگر ترکی کے پاس فتح اللہ گولن کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے۔واضح رہے کہ فوگی گروہ کی بغاوت کو پسپا کرنے کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے فتح اللہ گولن پر دوسری بار بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ باغی ٹولہ پنسلوینیا سے ہدایات لے رہا تھا۔جس کے بعد فتح اللہ گولن نے ترک حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا تھا

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -