عورت ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اور دوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہوگا قندیل بلوچ کا آخری ٹوئٹ

عورت ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اور دوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہوگا قندیل بلوچ کا ...

  

ملتان(آئی این پی ) معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل سے ایک دن قبل جاری کیے جانے والا بیان سامنے آگیا۔ معروف ماڈل قندیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے آخری بیان میں خواتین کے لیے کہا تھا کہ ان کے لیے ایک عام لڑکی سے ایک خود مختار عورت بننے کا سفر آسان نہیں تھا۔ زندگی نے انہیں جلدی ہی بہت سے سبق سکھادیئے ہیں۔ اگر آپ مضبوط ہیں تو آپ کو کوئی پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔قندیل بلوچ کے گزشتہ روزٹوئٹرپرجاری بیان میں مزید کہا کہ خواتین ہونے کے ناطے نہ صرف ہمیں اپنے لیے کھڑے ہونا چاہیئے بلکہ دوسروں کے لیے بھی کھڑا ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کو ہفتہ کی صبح ان کے بھائی نے غیرت کے نام پرگلا دبا کرقتل کردیا ہے۔

آخری ٹوئٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -