ر نگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ، مصطفی کمال

ر نگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ، مصطفی کمال

  

کراچی (این این آئی) آل کراچی ماربل انڈسڑیز ایسو سی ایشن کے وفدنے چیئر مین بدر اقبال اور وائس چیئر مین سیف اللہ خان نیازی کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں چیئر مین مصطفی کمال سے ملاقات کی، ملاقات میں ایسو سی ایشن کے وفد نے پاک سر زمین پارٹی کے قیام پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ر نگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے، جھوٹ فریب اور منافقت پر پارٹی نہیں چل سکتی اور لوگوں کو زبردستی اپنے جھنڈے کے نیچے نہیں جمع کیا جاسکتا ہم اس قوم کی فلاح کا پیکج لے کر آئے ہیں مرنے کے بعد ہمیں اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے اس لئے ہم جدوجہد کرنے نکلے ہیں،ہم محبتوں کے سوداگر ہیں نفرتوں کو ختم کرنے آئے ہیں اور مخالفین کو بھی اپنا پیغام محبت پہنچانا ہے ۔

مصطفی کمال

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -