منشور اور آئین پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سرکاری اہلکاروں کیخلاف کارروائی ناگزیر ہے ، یاسین خلیل

منشور اور آئین پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سرکاری اہلکاروں کیخلاف کارروائی ...

  

پشاور( پاکستان نیو ز) صوبائی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور آئین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں حکومتی اور سرکاری اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے اور ان کو پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر عملدر آمد کا پابند بنایا جائے یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے پلوسی مغدرزئی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایم این اے ،پی ٹی آئی کے صدر حاجی عبدالرزاق ،ڈسٹرکٹ ممبر گل بشر اوردیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہے ان کو مایوس نہیں کرینگے اور تمام تر فیصلوں اورترقیاتی کاموں میں ان کی رائے کا احترام کرینگے انہوں نے کہا کہ احتساب ،تعلیم ،صحت اور بلدیات پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں سرفہرست ہے جس پر عمل تیز تر کیا ہے آخر میں ایک قرار داد کے ذریعے علاقے میں بجلی وگیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -