چارسدہ میں قصائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 گرفتار

چارسدہ میں قصائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 گرفتار

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) قصائیوں کے خلاف سٹی پولیس کا کریک ڈاؤن ۔ 6قصائی گرانفروشی اور کم تول کے جرم میں گرفتار ۔ عوام قصائیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے کنڑول روم اور مقامی پولیس سے رابطہ کرکے قصائیوں کے خلاف جاری اپریشن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ایس ایچ او عمران خان ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے ایس ایچ او عمران خان نے عوامی شکایات پر غنی خان روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے 6قصائیوں کو سرکاری نرخ 220روپے فی کلو کی بجائے 350روپے فی کلو گوشت فروخت کرنے کے جرم میں چھ قصائیوں کو گرفتار کرکے ضلعی انتظامیہ کو ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے حوالہ کر دیا ۔ ایس ایچ او عمرا ن خان نے سٹی تھانہ میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر قصائیوں کے خلاف اپریشن شروع کیا گیا ہے اور ہر قیمت پر قانون کی عملد اری قائم کرکے سرکاری نرخوں پر صارفین کو گوشت کی فروخت یقینی بنائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قصائی برادری من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کم وزن بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قصائیوں کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم اور مقامی پولیس سے رابطہ کریں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -