سہیل سیال کیخلاف پریس کانفرنس پولیس نے بابوسرور کو طلب کرلیا

سہیل سیال کیخلاف پریس کانفرنس پولیس نے بابوسرور کو طلب کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاڑکانہ میں سہیل انور سیال کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے بابو سرور سیال کو پولیس نے طلب کر لیا ہے۔ بابو سرور سیال اویس شاہ کے اغوا کے متعلق بیان قلم بند کرائیں گے۔ بابو سرور سیال نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال پر اویس شاہ کے اغوا میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ ڈی آئی جی ساوتھ منیر شیخ کو بابو سرور سیال کا بیان قلم بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بابو سرور سیال کا بیان قلم بند کر کے رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -