پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز اور عدالتی عملے نے ایدھی فاؤنڈیشن کی مالی امداد کیلئے 6 لاکھ 73ہزار 500 روپے عطیہ کر دئیے

پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز اور عدالتی عملے نے ایدھی فاؤنڈیشن کی مالی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز اور عدالتی عملے نے ایدھی فاؤنڈیشن کی مالی امداد کے لئے 6 لاکھ 73ہزار 500 روپے عطیہ کر دئیے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر رجسٹرار نے پنجاب بھرکی ماتحت عدلیہ کو ایدھی فاؤنڈیشن کی مالی امداد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔ مراسلے کے متن میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ضلعی عدلیہ کے ججز اور عملے کو ایدھی فاؤ نڈیشن کی مالی امداد کی ہدایت کی گئی تھی۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سیشن جج 5ہزار،ایڈیشنل سیشن جج 3ہزار،سینئر سول جج 1500اورسول جج ایک ہزار روپے تک مالی امداد کے لئے جمع کراسکتے ہیں۔ مراسلے کے مطابق عدالتی ملازمین کو ہدایت کی گئی تھی کہ عدالتی ملازمین 500روپے تک کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کے لئے مالی امداد دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز اور عدالتی عملے نے ایدھی فاؤنڈیشن کی مالی امداد کے لئے 6لاکھ 73 ہزار 500روپے اکٹھے کر کے عطیہ کر دئیے ہیں۔
مالی امداد