ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے،شاہ محمود قریشی

ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے،ہمیں اس وقت کسی قسم کے تنازع میں نہیں پڑنا چاہیے اور ہمیں ترکی میں جمہوریت کے تسلسل میں دلچسپی ہونی چاہیے،دہشتگردی علاقائی اور عالمی مسئلہ ہے۔ہفتہ کو تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دعا ہے کہ ترکی میں حالات جلد معمول پر آجائیں‘ہماری نیک خواہشات ترک عوام کے ساتھ ہیں،ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،باہمی تعلقات لازوال ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی سربراہی میں ترکی نے ترقی کی ہے، چاہتے ہیں کہ ترکی میں خوشحالی اور ترقی ہو،رجب طیب اردوان ترکی کے منتخب صدر ہیں اور ترکی عوام اردوان کو منتخب صدر مانتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشتگردی علاقائی اور عالمی مسئلہ ہے اور ترکی کو بھی دہشت گردی کا سامنا رہا ہے،ترکی میں امن دہشت گردوں سے مقابلے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا،ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -