تیمرگرہ میں معمولی تکرار پر دوست نے اپنے دوست کو قتل کردیا

تیمرگرہ میں معمولی تکرار پر دوست نے اپنے دوست کو قتل کردیا

  

تیمرگرہ( بیو رورپو ر ٹ ) تیمرگرہ کے نواحی علاقہ خونگی میں معمولی تکرار پر نوجوان پستول سے فائرنگ کرکے اپنے ہی پندرہ سالہ دوست کوقتل کر دیا ملزم کو پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر اند رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،آلہ قتل بر آمد۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ شاہ انوسٹی گیشن آفیسرانسپکٹرسید زمان شاہ ودیگر نے بتایا کہ ہفتہ کے صبح علاقہ خونگی میں مقتول سردار حسین ولد اقبال حسین سکنہ خونگی پائین اور ملزم شہزادولدنیازمحمد ساکن خونگی پائین کا آمنا سامنا ہوا معمولی تکرارکے بعد مبینہ طور پر ملزم شہزاد نے پستول نکال کر سردارحسین پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سردارحسین شدید زخمی ہوا اور بعد ازں ز خموں کی تاب بہ لاکر مقامی ہسپتال میں دم توڑ دیا انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی ملزم شہزاد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی پولیس نے مذید بتایا کہ اور ملزم اور مقتول میں دوست تھے اور کچھ عرصہ قبل بھی دونوں کا اپس میں معمولی تکرار ہوئی تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -