کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف الدعوۃ اور الامُہ لائرز فورم کا احتجاجی مظاہرہ

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف الدعوۃ اور الامُہ لائرز فورم کا احتجاجی ...

  

لاہور(نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایوان عدل لاہور میں الدعوۃ لائرز فورم اور الامُہ لائرز فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں بڑی تعداد میں وکلاء شریک ہوئے اور ایوان عدل سے پی ایم جی چوک تک بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن میں بھارتی مظالم کی مذمت ،کشمیریوں اور حمایت اور عالمی طاقتوں کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔مخدوم جمیل فیضی ،رانا عبدالحفیظ،نعمان یحییٰ ،علی عمران شاہین،نورمحمد سرفراز و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور بدترین مظالم کو رکوانے کے ساتھ ساتھ انہیں بھی مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرح حق خودا رادیت دلائیں۔بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے روکا جائے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم کی انتہا کی ہے ،اسے اس کا حساب دینا پڑے گا۔اہل پاکستان کشمیریوں کی مدد کے لئے آگے آئیں اور کشمیر آزاد کروا کر پاکستان کو مکمل و محفوظ بنائیں۔پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی کے ساتھ وابستہ ہے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کے تمام وکلاء کشمیری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں سے کئے اپنے وعدے پورے کرے۔بھارت لاتوں کا بھوت ہے جو باتوں سے ماننے والا نہیں ہے ۔بھارت کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے اور کشمیریوں کو بزور شمیشر آزاد کرایا جائے۔پی ایم جی چوک میں مظاہرے کے بعد وکلاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

بھارتی مظالم

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -