پسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 گرفتار

پسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 گرفتار

  

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیو پسکو انوارالحق یوسف زئی کی خصوصی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کے لئے پسکو نے صوبہ بھر میں مہم شروع کی ہوئی ہے .اس سلسلے میں ایکسین کینٹ رورل ڈویژن پشاور کاشف فرحان کی زیرنگرانی ایس ڈی او گلبیلہ یاسرکامران 249ایس ڈی او داودزئی قاضی فہیم نے پسکوپولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں بشمول کانکولہ249دامان افغانی 249ہریانہ اورشیرافضل گڑھی میں بجلی چووں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اوردرجنوں کنڈے اتاردےئے اس دوران 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پسکوپولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی گئی جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی.کیونکہ بجلی کے ناجائز استعمال سے جہاں پسکو کو خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے وہیں عوام کو بھی بجلی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرناپڑتا ہے.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -