چارسدہ میں بھاری تاوان کیلئے اغواء بحفاظت بازیاب

چارسدہ میں بھاری تاوان کیلئے اغواء بحفاظت بازیاب

  

چارسدہ(بیورو رپورٹ ) خان ماہی پولیس نے 25لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کے گئے شہری کو بازیاب کر لیا ۔قتل اور اقدام قتل کے ملزمان بھی اسلحہ سمیت گرفتار ۔ ا س حوالے سے پولیس سٹیشن خان ماہی کے ایس ایچ او اسرار خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تین دن قبل علاقہ زاہد آباد سے نامعلوم اغواء کاروں نے مقامی شہری کو 25لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کیا تھا جس پر پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے مغوی عبد الحمید کو بحفاظت بازیاب کرلیا ہے جبکہ اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جبکہ گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے الزام اور قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان صدام ،عزیر گل،رحمان علی فریق دوم سے فاروق اور محمد ایوب پسران جان محمد سکنہ حافظ جی قلعہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کرلیا ۔ یاد رہے کہ فریقین کے درمیان گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جسکے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوئے تھے جس پر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتا رکرکے تفیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -