وزیراعظم کی استنبول میں محصور 200 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی استنبول میں محصور 200 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت

  

اسلام آباد،انقرہ( صباح نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے استنبول میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس واطن لانے کا حکم جاری کردیا، ان کے لیے طیارہ جلد روانہ ہوگا۔ وہاں محصور پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ ہمیں کچھ نہیں بتارہی۔ترکی کے پریس اتاشی عبدالاکبر نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ اس وقت ایئرپورٹ پر دوسو کے قریب پاکستانی محصور ہیں، استنبول ایئرپورٹ پر فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا تھا لیکن اب فلائٹس کا شیڈول بحال ہوچکا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانی باشندوں کی واپسی کے لیے جو کچھ کرسکے کریں گے،وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے اگر خصوصی پروازوں کی ضرورت ہے تو انتظامات کیے جائیں۔ہدایات پر عمل کرتے ہوئے استنبول میں محصور شدہ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان قومی ایئر لائن نے منصوبہ ترتیب دے دیا جس کے تحت محصور طیاروں کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ ترکی روانہ ہوگا۔چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کا کہنا ہے کہ ترکی میں غیر یقینی صورتحال کے سبب مشکلات کا سامنا ہے ، طیارے کی گراؤنڈ ہینڈلنگ اور فیول کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستانیوں کی واپسی کے لیے وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ترجمان پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کیلئے پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں، پاکستانی مسافر ترکش ائرلائن کے کاؤنٹر پر پہنچ جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کی فلائٹس ری شیڈول کرائی جا رہی ہیں، تمام پاکستانی ترکی میں محفوظ ہیں،کسی پاکستانی کوزخم نہیں آئے

وزیراعظم

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -