یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف دالوں اور گھی / آئل کے علاوہ مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، دال چناء، دال مونگ، ماش دھلی ہوئی، دال مسور، سفید چناء، کالا چنا، یوٹیلٹی گھی ، یو ٹیلٹی آئل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہونگے، ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا رپوریشن کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی سہولت کے لیے یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے زریعے پونے 2 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جو کارپوریشن کے ریجنل منیجر برگِ حناء پشاور ونارتھ ریجن اور ملازمین کی انتھک محنت اور کوششوں سے عوام تک کامیابی سے پہنچا دی گئی جس کی وجہ سے سیل میں بھی حاطر خواہ اضافہ ہوا، رمضان کے بعد بھی وزیر اعظم کے خصوصی احکام کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے یو ٹیلٹی اسٹورز پر دال چناء فی کلو 120 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی فی کلو 145 روپے، ما ش دھلی ہوئی 260 روپے فی کلو، دال مسور فی کلو 142 روپے ، سفید چنائی کلو 115 روپے، کالا چنائی فی کلو 110 روپے، یو ٹیلٹی گھی فی کلو 112 روپے جبکہ یو ٹیلٹی آئل 120 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی 150 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہیں، جس میں وائنل چائے ، ہلال فوڈر کے مشروبات، قریشی انڈسٹریزکے مشروبات، سکس بی فوڈزکے مشروبات ، مونڈ لیزے پاکستان کے مشروبات، شنگریلا فوڈز اور کولگیت پا مالیو کے پراڈکٹ شامل ہیں۔ جس سے ملک کے غریب عوام کو فائدہ پہنچے گا،