بہہتر کارکردگی کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، محب اللہ خان

بہہتر کارکردگی کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، محب اللہ خان

  

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و فشریز ایم پی اے محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف انقلاب برپا کردیا ہے ، تحریک انصاف نے ماضی کے برعکس ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ مرکو زکررکھی ہے ، کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، سوات میں ترقی وخوشحالی کے عمل پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ، کانجو فلائی اوور منصوبے کیلئے تیرہ ارب روپے منظور ہوئے ہیں کانجو میں بوائے ڈگری کالج منظور ہوا ہے ، جس پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، تحریک انصاف ترقی وخوشحالی کا دوسرانام ہے ، عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور لوگوں نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوز کررکھی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی ، بلاتفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے اور اس مشن کو جاری رکھاجائے گا ، لوگ عمران خان کے قیادت میں متحدہورہے ہیں جو ایک بڑی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف یوتھ ونگ سوات کے سینئر نائب صدر عدیل نواز کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا ،ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جماعت کا نہیں بلکہ ایک تحریک اور جدوجہد کا دوسرانام ہے ، عوام تحریک انصاف کے پرچم تلے عمرانخان کی قیادت میں متحدہورہے ہیں ، تحریک انصاف نے ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کردیا ہے ، خدمت خلق سے سرشار لوگوں کا سیاسی پلیٹ فارم تحریک انصاف ہی ہے ، مختصر وقت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرنا تحریک انصاف کا طرۂ امتیاز ہے ، کرپشن اور تحریک انصاف کا ایک ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے ، تحریک انصاف پر انگلی اٹھانے والوں کا ماضی اور حال عوام کے سامنے ہے ، بلا تفریق عوامی خدمت اور ترقی وخوشحالی تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، کارکردگی کی لحاظ سے مستقبل بھی تحریک انصاف کا ہے ، لوگوں نے تحریک انصاف سے کافی توقعات وابستہ کررکھے ہیں اور تحریک انصاف کا محور بھی عوام کی خدمت ہے کرپشن اور بد عنوانیوں کاخاتمہ کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے کہاکہ کرپشن اور تحریک انصاف کا ایک ساتھ چلنا بالکل ناممکن ہے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور لوگوں نے تحریک انصاف کو توجہ کا مرکز بنا یا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حاکم نہیں خادم بن کر عوام کی خدمت کرناچاہتے ہیں جو میرا مشن ہے ، ترقی وخوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے ، تحریک انصاف کے تین سالہ دور میں جو انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ، تحریک انصاف پر انگلی اٹھانے والوں کاماضی اور حال عوام کے سامنے ہے ، ترقی وخوشحالی تحریک انصاف کی پہچان ہے ، لوگوں نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوز کررکھی ہے ، تحریک انصاف نے فرسودہ سیاست کوختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشارسیاست کو متعارف کرایا ہے ، اب وہ لوگ عوام پر حکمرانی کرنے کا حق رکھیں گے جو حقیقی معنوں معنوں میں عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر کرنیکا اعزازتحریک انصاف کو حاصل ہے ، ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو اندھیرے میں رکھاجارہاتھا، تحریک انصاف نے ان روایات ختم کرکے ماضی کے برعکس عملی اقدامات اٹھاکرترقی اورکوشحالی کے حوالے سے ایک انقلاب برپاکردیاہے، کرپشن، بدعنوانیوں اورکمیشن خاتمہ کرکے تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں انصاف کے تقاضے پورے کردئیے، ماضی میں ترقیاتی فنڈ ترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہونے کے بجائے مخصوص لوگوں کے جیبوں کا نذرہوجاتاتھا، اب تحریک انصاف نے ماضی کے روش کو تبدیل کرکے اس بات کویقینی بنادیاہے کہ عوام کاپیسہ عوام پر خرچ ہوگا، کرپشن اورکمیشن کادور گزرچکاہے۔ہر کام میرٹ پر ہوگا میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے، کرپشن اور کمیشن کے ذریعے کام کرنے والے اب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -