متحدہ اور فنکشنل لیگ کے 40ذمہداران کی تحریک انصاف میں شمولیت

متحدہ اور فنکشنل لیگ کے 40ذمہداران کی تحریک انصاف میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ملیر بن قاسم ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے 36ذمہ داران او4فنکشل لیگ کے عہدیدران اپنی اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف سے وابستہ ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق متحدہ اور فنکشل لیگ سے تعلق رکھنے والے کارکنان وذمہ داران نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے ملاقات کی اور چیئرمین عمران خان کی جانب سے عوام کے حقوق کی لیے کی جانے والی کوششوں سے متاثرہوکرتحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل ،جمال صدیقی ،قادری بھائی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں میں عبدالستار شیخ جوائنٹ سیکٹرانچاربن قاسم ٹاؤن ،ڈاکٹر مسرور علی سیال سابق سینٹرل وائس پریزیڈنٹ جے ایس ایس ایف سندھ،سیکٹرممبر بن قاسم ٹاؤن ،ڈاکٹر غلام سرور ڈھری سیکٹر ممبروسابق یونٹ انچارج شاہ لطیف ،ملک عامر سیکٹر ممبر، مولابخش مری یونٹ انچاربھینس کالونی ،حشمت جتوئی جوائنٹ انچاربھینس کالونی ،سہراب مری ممبر بھینس کالونی ،ملک امجد یونٹ انچارج شاہ لطیف ،ملک عبداللطیف فنانس سیکرٹری شاہ لطیف،ناظم الدین شیخ جوائنٹ یونٹ انچارج،مجنون خان ناریجویونٹ انچارج گھگر،عبدالغنی کلمتی یونٹ کمیٹی گھگر،غلام حسین سانڈھیلوممبر گھگر،غلام نبی سولنگی ممبر گھگر،مظہر ستار شیخ ممبر گلشن حدیدفیز ٹو،ہوش محمد حمایتی سابق سیکٹر انچارج ابراہیم حیدری ،عبدالجبار سیال ممبر فیز 18،سید بھاشانی ممبر شاہ ٹاؤن،ساجد جوکھیو ممبر رزاق آباد،فریدرند ممبر کمیٹی شاہ لطیف،شاہ علی شوروممبر شاہ لطیف سمیت چالیس سے زائد مختلف عہدوں پر فائز ذمہ داران نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جو جماعت مشرف دور سمیت پیپلزپارٹی کے ہر دور میں یعنی گزشتہ پچیس سالوں سے اقتدار میں رہی ہے وہ آج بھی بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ اور چائنہ کٹنگوں میں ملوث ہے شہر قائد کی عوام اب لاشیں اٹھااٹھا کر تھک گئی ہے ،جو لوگ متحدہ کے شامل ہوئے ہیں یہ پڑھے لکھے باشعور ڈاکٹر اور دانشور لوگ ہیں جبکہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی ہماری جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے اگر ہماری جماعت میں سے کسی کارکن یا عہدیدار کے خلاف شکایت ملی تو اس کو پارٹی سے نکال دیا جائے ۔ہم عمران خان کی ہدایت پر عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جان لڑادینگے۔ہم سندھ کارڈ اور مہاجر کارڑ سے عوام کو چھٹکارا دلوائینگے جبکہ اب پوراپاکستان دیکھے گا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ایک بڑی تبدیلی لائے گی۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ملیر بن قاسم ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے شامل ہونے والے متحدہ اور دیگر جماعدتوں کے یہ تمام ذمہ داران لسانیت اور مذہبی منافرت سے تنگ آکر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اس کے علاوہ سندھ بھر سے بہت بڑے پیمانے پر مختلف جماعتوں کے صاف ستھرے لوگ ہم سے رابطے میں ہے جس انداز میں ہم نے ملیر سے پیپلزپارٹی کا صفایا کردیاہے اسی طرح سندھ بھر میں اب پی ٹی آئی کا راج ہوگا۔شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہمیں مہاجر اور سندھی قوم میں تقسیم کرکے لڑایا گیا ،جتنا ہم متحدہ کے قریب گئے اتنی ہی ہمیں مایوسی ملی ،ان کے پاس جو کچھ ہے وہ مہاجر کا نام ہے اس کے علاوہ ان کی کوئی عزت نہیں ہے دوسری قوموں کے لیے ان کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے ،سندھ دھرتی سے پیار کرنے والے سندھ کی تقسیم کی بات کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے ۔اندھیروں اور مایوسیوں میں ہمیں صرف اور صرف عمران خان ہی نظر آتا ہے جو ہماری سیاست کو عوامی سیاست میں تبدیل کرسکتاہے ۔