چارسدہ ، پڑانگ غار میں مختلف اقوام پر مشتمل گرینڈ جرگہ کا انعقاد

چارسدہ ، پڑانگ غار میں مختلف اقوام پر مشتمل گرینڈ جرگہ کا انعقاد

  

 چارسدہ (بیورو رپورٹ ) پڑانگ غار میں مختلف اقوام کا گرینڈ جرگہ ۔ جرگہ نے جنازہ میں دو فریقین کے مابین ایک دوسرے پر اسلحہ تھاننے کے جرم میں 3/3لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ کر دیا ۔ آئندہ علاقے میں اس قسم کا واقعہ رونماء ہو اتو ملوث افراد کے گھر جلا دئیے جائینگے ۔ جرگہ تمام اقوام کو جنازوں اور دیگر مذہبی تقریبا ت میں امن دینے کی ضامن ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پڑانگ غار میں مختلف اقوام کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں گزشتہ دنوں نمازجنازہ کے دوران حاجی زر سید اور حاجی عجب مرحوم گروپوں کے مابین ایک دوسرے پر اسلحہ تھاننے کے حوالے سے تفصیلی غور و حوض ہوا ۔ جر گہ مشران نے دونوں فریقین کو 3/3لاکھ روپے جرمانہ کیا اور آئندہ کیلئے اس قسم کا واقعہ رونماء ہونے کی صورت میں ملوث افراد کے گھر جلانے اور بھاری جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ دیرینہ دشمنیاں ختم کرکے علاقے کے پسماندگی ختم کر نے کیلئے تمام اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائیگا۔ جرگہ نے آئندہ کیلئے مذہبی رسومات اور جنازوں میں امن قائم کرنے کی ضمانت دے دی تاکہ تمام اقوام بلا خوف و خطر مذہبی رسومات میں شرکت کریں۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ ملک نوروز دین ،لعل دین ،صوبیدار ،ملک کریم ،ملک شاد محمد ،ملک امیر رحمان اور دیگر نے جرگہ کے فیصلوں کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کے دورس نتائج برآمد ہونگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -