جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنیوالوں کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ، محمودخان

جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنیوالوں کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ، محمودخان

  

 مٹہ ( نمائندہ پاکستان )خیبر پختونخواہ کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کرنے والوں کا دور گزر چکا ہے۔اب عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔وہ کسی کے فریب و دھوکوں میں نہیں آئیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع اوغز کس بر لالکو مٹہ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ممتاز شخصیات عالمگیر باچا‘اورنگزیب‘ضیاء خان‘رضا خان‘سیف اللہ خان‘جہانزیب خان‘عمر خطاب اور محمد رحمان نے اپنے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اور پی ٹی آئی کے قائدین وصوبائی وزیر محمود خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحیات پی ٹی آئی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔ان شخصیات کی شمولیت سے حلقہ پی کے84 مٹہ سوات میں قومی وطن پارٹی‘عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور پی ٹی آئی ایک مظبوط قوت بن چکی ہے۔محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں اپنے فیصلے پر ندامت نہیں ہوگی۔محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے لے کر درست سمت میں پیش رفت کررہی ہے۔ماضی میں ترقیاتی سکیمیں عوامی مفادات میں نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے حصول اورمخصوص لوگوں کو نوازنے کے لئے منظور کئے جاتے تھے۔جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ہماری حکومت کسی فرد یاافراد کو خوش کرنے کے بجائے عوامی مفادات کو مقدم رکھے گی اور ترقیاتی منصوبے خالص میرٹ اور ضرورت کے بنیاد پر مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرنا عوام پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ کئے گئے تبدیلی لانے کے وعدوں میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور حکومتی مشینری کو براہ عوام کے سامنے جواب دہ بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور کوئی ایک پائی کا کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔محمود خان نے کہا کہ پچھلی دور حکومت میں حکمرانوں کے کچن اور حجروں کے خرچ پٹواری اور تھانیدار برداشت کرتے تھے۔لیکن پی ٹی آئی کے حکومت نے پٹواریوں کا قبلہ درست کرکے محکمہ مال کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کیا۔تاکہ کرپشن اور رشوت کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہوگیا ہے اور پولیس عوام کے تابع بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سونامی ختم نہیں ہوئی بلکہ روز بروز اس میں اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز پی ٹی آئی میں شمولیتیں اس بات کا عکاسی کرتے ہیں کہ عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔انہوں نے بر لالکو کے لئے مختلف سڑکوں‘پلوں اور ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -