چارسدہ میں پی پی کے جیالوں کا کشمیری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ میں پی پی کے جیالوں کا کشمیری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے جیالوں کا جموں کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے مودی کا پتلا جلایا اوربھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ سینئر نائب صدر اکبرعلی خان رجڑ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھارتی مظالم کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ میں پی پی پی کے سابقہ ڈپٹی جنرل سکرٹری جان سید ،پی ایس ایف صدر بشیر باچہ ،پی وائی او جنرل سیکرٹری نیازالدین میاں عارف گل ،فوجی حکیم اللہ ،پیراورنگزیب ،حاجی زیور دین ،نظیف الرحمن ،کاشف اُتمانزئی ،حیات خان کاکا،ولی محمد مہمنداور خالد ممہند سمیت دیگر جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ امظاہرے سے سابقہ سنیئر نائب صدر اکبرعلی خان اور ڈپٹی جنرل سکرٹری جان سید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام70سال سے اپنے آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جن پر مودی سرکار نے ریاستی جبر اور فوجی طاقت کا استعمال جاری رکھا ہے اور اب تک چالیس سے زائد نہتے نوجوانوں اور خواتین کو شہید جبکہ سینکڑوں افراد کو شدید زخمی کردیا ہے ۔کشمیری خواتین کے ساتھ ناروا اور غیر انسانی سلوک آئے روز کا معمول بن چکا ہے ۔ مقررین نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ حکومت کی خاموشی مودی سرکار کے جاری ظلم وبربریت کی حمایت کے مترادف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی حکومت کی جاری مظالم کو اقوام متحدہ کے فلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں آٹھانا چاہئے اورپوری دنیا کو ہندوستان کا مکروہ چہرہ دکھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں واضح میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ قراردیا ہے اور کسی بھی صورت ریاستی جبر کو قبول نہیں کرینگے ۔