قندیل بلوچ کا قتل افسوسناک ، مجرم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، فنکار

قندیل بلوچ کا قتل افسوسناک ، مجرم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، فنکار

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)معروف ماڈل فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے قتل پر مقامی فنکاروں نے انتہائی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ت کے نام پر یہ قتل انتہائی غلط اقدام ہے ۔ مجرم کو کیفرکردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے ۔ اداکارہ لیلیٰ راج ، علیشاہ سیال ، عروج چوہدری ،امبر خان ، (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ثانیہ بھٹہ ، نوشین خان، دعافیری ، کومل ناز اوردیگر فنکاروں نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ غیر کے نام پرقتل کرنا درست نہیں۔ شوبز کی دنیا می سکینڈل بنتے رہتے ہیں جہاں فنکارو کوشہرت ملتی ہے وہاں بدنامی کاسامنابھی کرنا پڑتاہے ۔ مگر اداکارؤں کے گھروالوں کی غرت وغیرت اس وقت کہاں ہوتی ہے جب اس کی کمائی کھارہے ہوتے ہیں اورروپیہ پیسہ گھر آرہا ہوتاہے۔ کسی کو قتل کرناپوری انسانیت کاقتل ہے اداکاراؤں نے کہاکہ اگر گھروالوں کو اپنی عزت اتنی ہی پیاروں ہے تو لڑکیوں کو گھر سے نکلنے ہی کیوں دیتے ہیں ان کوچاردیواری فراہم کریں تاکہ وہ غلط راستہ اختیار نہ کریں ا س کے علاوہ گھروالوں کو پیارسے سمجھانا چاہیے اگر وہ نہ مانے تو اس سے لاتعلقی اختیار کرلینی چاہیے مگر قتل کرنا بالکل غلط ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مجرم کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اورسخت سے سخت سزادیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے سے پہلے سوبار سوچے اداکاراؤں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اورجواررحمت میں جگہ دے۔

فنکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -