بے حیائی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ،ڈی پی او نوشہرہ

بے حیائی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ،ڈی پی او نوشہرہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈی پی او نوشہرہ واحدمحمود نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نوشہرہ میں بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلع نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں غیرقانونی اور ناجائز اقدام کرنے والے کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو ضلع بدر کرنے کاحکم دے دیاگیا ہے فحاشی پھیلانے والے خواجہ سراؤں کو بے حیائی پھیلانے میں ملوث تھے کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے نوشہرہ کینٹ ایس ایچ او خالد خان نے خواجہ سراؤں کے خلاف کاروائی کرکے قانونی تقاضے پورے کئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو نوشہرہ کینٹ بدر کرنے کافیصلہ نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں خوبرو خواجہ سراؤں نے دکانات اور مکانات کرایہ پر حاصل کرکے سکول، کالجز کے طلباء کو بے راہ روی اور فحاشی کا دعوت دے رہے ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ خالد خان نے عوامی شکایات اور خواجہ سراؤں کی فحاشی پر مبنی نقل وحرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں مقیم خوبرو نوسرباز ، جیب کترا اور فحاشی پھیلانے والے خواجہ سراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد خواجہ سراؤں کو نوشہرہ کینٹ چھوڑنے کا حکم دیا ہے جو معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن رہاتھے جس پر نوشہرہ کے مذہبی، سماجی حلقوں، ڈی پی او نوشہرہ نے ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ خالد خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے قابل تحسین قرار دیاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -