ڈیرہ میں بارش ،نکاسی آب کا نظام خراب ،نالے ابل پڑے

ڈیرہ میں بارش ،نکاسی آب کا نظام خراب ،نالے ابل پڑے

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ میں بارش کی وجہ سے مصروف ترین روڈز سمیت ڈیرہ کے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔لوگ گھروں میں محبوس ہوگئے ۔بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے متعلقہ حکام اور عوامی نمائندے گھروں میں سوگئے، عوام کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ تاہم بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جو 24گھنٹے گذرنے تک درست نہیں جاسکے اور کئی علاقوں میں بجلی تاحال نہیں ہے نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پہاڑ پور کلاچی اور پروآ کے کئی دیہات کیچڑ مٹی سے آٹے ہوئے ہیں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ ڈیرہ کے مصروف اور معروف ترین ڈیال روڈ گرڈ روڈ پانی سے بھرے ہوئے ہیں ۔ نکاسی آب کا بالکل انتظام نہیں ہے ۔ با اثر افراد کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام طوالت کا شکار ہے شہریوں خصوصاً وہاں کے میکنوں کو راہ گزر میں شدید مشکلات ہیں ۔ خواتین بچے بزرگ اکثر گر کر زخمی ہوگئے ہیں ۔ متعلقہ اداروں کے آفسران سے بارہا رابطہ کیا گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ عوام نے شدید احتجاج کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -