آر پی او کا اردل روم،6پولیس ملازمین کی اپیلوں پر سماعت

آر پی او کا اردل روم،6پولیس ملازمین کی اپیلوں پر سماعت

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔ اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں انسپکٹر (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ٹریفک محمد اقبال 130/Mکو جاری کئے گئے شوکاز پر ریجنل پولیس آفیسر نے وارننگ دی ۔ ہیڈ کنسٹیبل اختر علی 56/HCلودھراں کی دو سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کردیا ۔ہیڈ کنسٹیبل منور حسین 463/Mلودھراں کی تنزلی عہدہ ASIسے ہیڈ کنسٹیبل کی اپیل پر دوبارہ ریگولر انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔درخواست شدہ کنسٹیبل خلیل الرحمٰن 168لودھراں کی اپیل کو مسترد کر دیا۔سب انسپکٹر اعجاز احمد 436/PCخانیوال کی اپیل تنزلی تنخواہ ایک درجہ کی اپیل کو منظور کر لیا۔برخواست شدہ کنسٹیبل قیصر عباس 205/ExC، خانیوال کی اپیل کو مسترد کردیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -